The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میری زندگی کا سب سے بڑانقصان والدہ کی موت ہے، آئمہ بیگ

13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان والدہ کی موت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی والدہ کینسر کی مریضہ تھیں اور اور وہ 6 سال تک کینسر سے لڑتی رہیں اور اس دوران انہوں نے ہمیں کبھی بھی احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ کتنی تکلیف میں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا گلوکارہ نے انہیں کیموتھراپی کے تکلیف دہ عمل سے گذرتے دیکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے بال کھودئیے لیکن وہ پھر بھی مسکراتی رہیں۔ انہوںنے کہاکہ کاش وہ اپنی والدہ کو اس بیماری سے نکال سکتی اور ان کے لئے وہ سب کچھ کر سکتیں جو ان کی خواہش تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More