The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

میرٹ پر پولیس بھرتیوں کیلئے آئی جی بلوچستان کے مشکور ہیں ،ڈی آئی جی ژوب ریجن علی محسن

8

جمعرات ستمبر
15:13

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) بلوچستان میں میرٹ پر پولیس بھرتیوں کیلئے محکمہ پولیس اورعوام آئی جی بلوچستان کے مشکور ہیں ۔ڈی آئی جی ژوب ریجن علی محسن نے کہا ہے کہ ژوب رینج میں 193پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کی جارہی ہے ۔پوری رینج میں 3700اُمیدواروں نے بھرتی فارم کروائے جن میں سے 1650ابھی تک جسمانی ٹیسٹ میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔ ان کامیاب اُمیدواروں کا تحریری امتحان لیا جائے گا جس میں کامیاب اُمیدواران انٹرویو دینے کے اہل ہوں گے۔ڈی آئی جی ژوب رینج نے کہا کہ بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر ٹیم کا سربراہ ایس پی رینک کا آفیسر ہے ۔ اس مقصد کیلئے تمام ایس پیز کے اضلاع بھی تبدیل کئے گئے ہیں تاکہ بھرتیاں ہر قسم کے بیرونی دبائو سے آزاد ہوں بھرتیوں کے دوران اقلیتوں اور خواتین کیلئے پانچ پانچ فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام عمل کے دوران فول پروف سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے تاکہ ماضی کی طرح کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے ۔ اس دوران تمام سرگرمیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ کوئی بھرتی کے عمل پر اعتراض نہ کرسکے ۔ تمام ٹیموں اور اُمیدواران سے کرونا کی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کروایا جارہا ہے تاکہ رش کی وجہ سے کورونا وائرس دوبارہ نہ پھیل سکے۔ڈی آئی جی ژوب رینج علی محسن نے کہا کہ پولیس میں یہ بھرتیاں تقریباًً چار سال کے بعد ہورہی ہیں ۔ ان بھرتیوں کی وجہ سے پولیس فورس کا مورال اُوپر جائے گا اور عوام کو بھی روزگار کی سہولیات میسر آئیں گے۔ ان بھرتیوں کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب جام کمال خان اور آئی جی بلوچستان جناب محسن بٹ کے مشکور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More