The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مہنگائی کا بڑا سبب ڈالر کی قدر میں تشویشناک حد تک اضافہ ہے‘خواجہ حبیب … بعض عالمی ادارے امسال دسمبر کے بعد ڈالر کی قیمت کو جلد ہی بلندی کی سطح پر دیکھنا چاہتے … مزید

11

بعض عالمی ادارے امسال دسمبر کے بعد ڈالر کی قیمت کو جلد ہی بلندی کی سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں

اتوار اکتوبر
11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کا بڑا سبب ڈالر کی قدر میں تشویشناک حد تک اضافہ ہے، صرف ڈالر کی قیمت کو ایک سطح پر منجمدرکھنا کامیابی نہیں بلکہ اس کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھانے کے لئے بھی عملی کاوشیں کی جائیں ۔ تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کی جو صورت حال ہے اس کے پیچھے بھی گزشتہ دو برسوں کے دوران ڈالر کی قدر میں ہونے والا کم و بیش 50روپے کا اضافہ ہے ،حکومت اس کے خلاف جو مہم چلا رہی ہے بلاشبہ یہ اپنی جگہ ناگزیر ہے اس کے ساتھ ساتھ ضروری ہو گا کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر واپس لانے میں مدد ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے مطابق بعض عالمی ادارے اس سال دسمبر کے بعد ڈالر کی قیمت کو جلد ہی بلندی کی سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہاں دو عوامل کارآمد ثابت ہوں گے ایک یہ کہ حکومت ان اداروں کے دبائو میں آکر از خود ڈالر کی قیمت نہ بڑھائے دوسرا یہ کہ حکومت کو اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا جن میں نئی سرمایہ کاری، تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش، زرعی پیداوار میں اضافہ، بجلی کی پیداوار کا انحصار تیل کی بجائے ہائیڈرو سسٹم کی طرف کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کا ریٹ مارکیٹ کی طلب و رسد سے بڑھتا ہے لہٰذاضروری ہو گا کہ ایسے حالات پیدا کئے جائیں جس سے اس کے ریٹ کمی کی طرف مائل ہو۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More