The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مہنگائی سمیت دیگرچیلنجزماضی کی کرپشن کی وجہ سے درپیش ہیں، … کرپٹ سیاسی لیڈرشپ کی وجہ سے پاکستان کے حالات یہاں تک پہنچے،وزیرقانون 73سال سے سیاسی سماجی فرقہ پرستی اورمسائل … مزید

21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مہنگائی سمیت دیگرچیلنجزماضی کی کرپشن کی وجہ سے درپیش ہیں،کرپٹ سیاسی لیڈرشپ کی وجہ سے پاکستان کے حالات یہاں تک پہنچے، 73سال سے سیاسی سماجی فرقہ پرستی اورمسائل سب کے سامنے ہیں متفقہ آئین کے باوجودتعصب پرمبنی سیاست کوخیربادنہیں کیا،نواز شریف کا تمام بیانیہ عدلیہ پرحملہ ہے، برداشت نہیں کریں گے۔ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں پانچویں جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ ملک نااہل قیادت کے آئین سے انحراف کے باعث یہاں تک پہنچا، 73سال سے سیاسی سماجی فرقہ پرستی اورمسائل سب کے سامنے ہیں متفقہ آئین کے باوجودتعصب پرمبنی سیاست کوخیربادنہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں نااہل اورکرپٹ قیادت کی وجہ سیاسی نہج پرپہنچے، ادارے آئین اورقانون کی روشنی میں کام کریں توبہتری آسکتی ہے، سوموٹوقانون کے بے دریغ استعمال سے بھی مسائل پیداہوئے، وزیراعظم کی پوری کوشش ہے کہ وہ کام کریں جس سے ملک کی فلاح ہو، وزیراعظم کی کوشش ہے وہ اس کام سے رکیں جوملک کیلئے بہترنہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ کیاپاکستان کوبناناری پبلک بناناضروری ہے، پاکستان کوبناناری پبلک بنانے کی اجازت ہرگزنہیں دے سکتے کرپٹ لیڈرشپ دوبارہ آگئی توپاکستان بناناری پبلک بن سکتاہے، قوم نے فرسودہ لیڈرزکودوبارہ قبول نہیں کرنا یہ ہے وہ نیاپاکستان جس کے بارے میں ہم سوچتے آرہے تھے۔وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ پاکستان میں عدلیہ کے خلاف بلاوجہ تنقید کی جاتی ہے۔ تنقید وہی کرے گا یا کسی کوعلم نہیں یا پھرجان بوجھ کرایسی باتیں کرے گا۔نوازشریف کا تمام بیانیہ عدلیہ پرحملہ ہے،برداشت نہیں کریں گے، پاکستان کے ادارے ہماری ریڈلائن ہے، ریڈلائن کا سب کواحترام کرنا ہوگا۔فروغ نسیم نے کہاکہ اپوزیشن کے کسی بیانیے میں جان نہیں۔ تمام چیزیں متنازع بنانے کی ضرورت نہیں۔ کل کسی نے کہا پاناما کیس ایک سازش تھی۔ کیا وزیراعظم یا پھر عسکری قیادت نے کہا تھا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدیں۔ کیا آپ کوعمران خان یا فوج نے کہا کہ منی ٹریل نہ دیں ۔ منی ٹریل آج دے دیں بات ختم ہوجائے گی، جس کے پاس منی ٹریل ہووہ پہلے ہی دے دیتا ہے، آپ کے پاس منی ٹریل نہیں ہے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا ہمارا کسی کے خلاف کیس بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ ہمارے توجعلی اکائونٹس نہیں ہے۔ جس پربھی الزام ،منی ٹریل دے معاملہ ختم ہو جائے گا۔ وفاقی حکومت کا ایک بنیادی ایجنڈا رول آف لاہے۔ ملکی آئینی ادارے ہماری عزت ہیں، قانون کی بالادستی وفاقی حکومت کا ایجنڈا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More