The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مہمند،یکہ غنڈ اور بھاوتہ بازار میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

11

پیر ستمبر
17:04

ضلع مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) دو مختلف مقامات یکہ غنڈ اور بھاوتہ بازار میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل ہولڈرز اثرورسوخ کی بنیاد پر پسماندہ اور غریب قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔سی ایف سی سنٹر یکہ غنڈ اور مامد گٹ میں غیر مقامی افراد کی بھرتیاں اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔مذکورہ سنٹر میں کی گئی تمام غیر مقامی بھرتیوں کے آرڈر فوری منسوخ کی جائیں اور آئندہ تمام بھرتیاں ڈومیسائل کی بجائے قومی شناختی کارڈ پر کی جائیں ۔ضلع بھرمیںسیٹزن فیسلیٹشن سنٹر سمیت مختلف محکموں میں جعلی ڈومیسائل اور اثرورسوخ کے بناء پربھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کے دو تحصیلوں یکہ غنڈ اور صافی بھاوتہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہروں میںعلاقے کے نوجوانوں،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایون خان،جنگریز خان،ارشد بختیار اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء عبدالجلیل خان، طاہر خان و دیگر موجودتھے۔اس موقع پراحتجاجی مظاہرین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عبدالجلیل نے کہا۔ کہ سابقہ پولیٹیکل انتظامیہ اور ملکان کی ملی بھگت سے لاکھوں افراد نے جعلی ڈومیسائل بنارکھے ہیں۔سرکاری اعداد وشمار میں ضلع کی آبادی تقریبا پانچ لاکھ جبکہ ڈومیسائل کی کل تعداد تیرہ لاکھ سے تجاوز کئے ہیں۔جن کامقصد سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں ہمارے کوٹے پر قبضہ اور ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔اور ان جعلی ڈومیسائل سے دوسرے اضلاع کی رہائشی یہاں نوکریاں کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ عرصہ درازسے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے کئی بار احتجاجی مظاہرے کیے اورعوامی نمائندوں کے ساتھ بھی میٹنگز کر کے ان کو اس مسئلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا۔کہ مقامی نوکریوں پر بھرتیاں ڈومیسائل بجائے قومی شناختی کارڈ پر کی جائے۔جس میں امید وار کے مستقل اور موجودہ پتہ مذکورہ ضلع کے ہو۔جبکہ دوسری طرف تحصیل صافی بھاوتہ بازار میں ڈاکٹر صادق،جامداد ،یعقوب شینواری،شاموس خان،مولانا حنیف زمان،اور قاری نورزمان کی قیادت احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے بھاوتہ بازار میں احتجاجی واک کیااورمامدگٹ سی ایف سی میں غیر مقامی بھرتیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے غیر مقامی افراد کے خلاف بینرز اورپلے کارڈاُٹھا رکھے تھے۔احتجاجی مظاہرین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ قائدین نے کہا،کہ غیر مقامی بھرتی کسی بھی صورت منظور نہیں۔اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More