The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ‘سردار فاروق سکندر … وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم ہماری حکومت مہاجرین … مزید

8

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہا ہے کہ مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ذمہ داران مہاجرین کے حقوق ملکیت اور ان کے دیگر مسائل ایک ماہ کے اندر یکسو کریں مہاجرین نے اسلام اور مملکت خداد پاکستان کی خاطر بے مثال قربانیاں دیں اور آزادی کی خاطر دربدر ہو کر بھی اپنے حوصلے بلند رکھے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم ہماری حکومت مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے ہمیشہ مہاجرین کے حقوق کا خیا ل رکھا جس کا تسلسل جاری ہے خو د میری والدہ محترمہ بھی مہاجر تھیں حکومت آزاد کشمیر عوام کی سہولیات کے لیے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے جس سے عوام کو بھرپور فائدہ ہو گا ریکارڈ سنٹروں سے صحیح معنوں میں عوام کو سہولیات میسر آنی چائیں تمام موضع جات کی جمع بندیاں جلد مکمل کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ رقبہ خالصہ سرکار،رقبہ بیت المال، رقبہ جنگلات پرکسی کوبھی ناجائزقابض نہ ہونے دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مہاجرین کے حقوق ملکیت کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںسیکرٹری ریونیوبورڈچوہدری گفتار،کمشنر بحالیات چوہدری محمد فرید ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان،ضلع بھرکے اسسٹنٹ کمشنرزصاحبان، انتظامی آفیسران ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،پی آراوٹووزیرمال راجہ رضوان،سابق پی آر او سردا ر طاہر محمودایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاکہ کسی بھی ناگہانی صورت میں محکمہ ریونیو نے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہوئے متاثرہ عوام کی بھر پور مد د کی ۔افسران کی کارکردگی میں تحصیلدار سے لے کر پٹواری تک کی محنت شامل ہوتی ہے پٹواری اپنے دفاتر میں بیٹھ کر کام کریں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے انتظامی امور میں محکمہ ریونیو کا بڑا اہم کردار ہے، سیلاب ہو، الیکشن ہو، سروے ہو، مردم شماری ہویا کوئی اور کام ہو ریونیو افسران کی معاونت نا گزیر ہوتی ہے تاہم محکمہ مال کے آفیسران نے اپنے کام سے یہ ثابت کرنا ہے کہ محکمہ ریونیو کے بغیر ضلع کے انتظامی امور نہیں چل سکتے۔ محکمہ ریونیو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے دیرینہ مسائل کو فی الفور حل کیا جائے وقت کے ساتھ ساتھ محکمہ مال کو اپ ڈیٹ کیا جارہاہے انہوںنے کہاکہ محکمہ مال کے آفیسران و اہلکاران کو وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنا ہو گا اور اپنے امیج کو بہتر بنانا ہو گا انہوںنے کہا کہ لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیںجو کام ہونے والا ہے اس کو فوری کریںلوگوں کے مسائل حل ہونگے تو ان کا اعتماد بحال ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More