The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مو ٹر وے زیادتی کیس نے پوری پاکستانی قوم کے سر جھکا دیئے ہیں ،مفتی الحاج پیر غلا م مصطفی چشتی مدنی

8

منگل ستمبر
17:47

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) مو ٹر وے زیادتی کیس نے پوری پاکستانی قوم کے سر جھکا دیئے ہیں زیادتی کرنے والے ملزمان کو عبر تناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کو ئی درندہ قوم کی کسی بچی کے ساتھ ایسا قبیح عمل کرنے کی جرات نہ کرسکے ان خیالات کا اظہارانجمن مدنی ویلفیئرپاکستان اور انٹر نیشنل سنی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مفتی الحاج پیر غلا م مصطفی چشتی مدنی نے جناح روڈ گوجرانوالہ پر واقع دونوں تنظیمات کے مرکزی دفتر میں مرکزی عہدیداران اورکارکنان کاہنگامی اجلاس میں کیا انہو ںنے کہا کہ قانون کے نفاذ کی اہم ذمہ داری حکمرانوں اور ماتحت اداروں کی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے اجلاس میں کراچی اور لاہور میں تحفظ ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہلبیت کی ریلیاں نکالنے پر مفتی منیب الرحمان اور قاری زوار بہادر و دیگر کو مبارکباد دی گئی-

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More