The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹر وے زیادتی کیس ، ملزم شفقت کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا … مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں ، ملزم کو چہرہ ڈھانپ کر سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا

4

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) موٹر وے زیادتی کیس میں ملزم شفقت کو سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا ، عدالت نے ملزم شفقت کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کو چہرہ ڈھانپ کر سیشن جج مصباح خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ۔ جس پر عدالت نے ملزم کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب پولیس نے نامزد ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر 23 سالہ ملزم شفقت کو گزشتہ رات دیپالپور سے گرفتار کیا تھا ، شفقت کا تعلق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم شفقت کا ڈین این اے بھی میچ کرگیا ہے۔ پولیس تحقیقات کے دوران شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے ۔ پولیس نے وقار الحسن کی سالے عباس نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔ عباس کے زیراستعمال وقار الحسن کی موبائل سم چل رہی تھی۔ گرفتار ملزم شفقت ولد اللہ دتہ نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ملزم عابد سے مل کر خاتون سے زیادتی کی۔ ملزم شفقت نے عابد کے ساتھ مل کر 11 وارداتیں کیں۔ پولیس نے ملزم کا ڈی این اے سیمپل فرانزک کیلئے بھجوا دیا ہے۔ اسی طرح دوسرے نامزد ملزم وقارالحسن کا ڈی این اے رزلٹ بھی آگیا ہے، وقار الحسن کا ڈی این اے خاتون کے ڈی این اے سے میچ نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقارالحسن خود پیش ہونے سے تفتیش میں کافی معاونت ملی ہے۔ وقار الحسن کے بیان پر ملزم عابد کے ساتھی ملزم شفقت کو گرفتار کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی تصدیق کی تھی کہ خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزم شفقت علی گرفتار ہو چکا ہے ، ملزم نے اعتراف جرم کیا اور ڈی این اے بھی میچ کرگیا ، مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری بھی انشاء اللہ جلد متوقع ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More