The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹر وے ایم ٹو ٹول پلازہ پر کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کے سمگلڈ شدہ سگریٹ قبضے میں لے لیے

12

اتوار ستمبر
19:00

رارولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) موٹر وے ایم ٹو ٹول پلازہ پر کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سمگلڈ شدہ سگریٹ قبضے میں لے لیے۔ انسداد سمگلنگ سیل کے مطابق سگریٹ سے بجے ٹرک میں 100 سے زائد سگریٹ کے کاٹن ہیں، محکمہ کسٹمز نے دو سمگلر گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

انسداد سمگلنگ سیل کے مابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،سگریٹ دوبئی سے ہوائی راستے سے افغانستان لائے گئے۔انسداد سمگلنگ سیل کے مطابق سگریٹ سے بھرے کاٹن کابل سے پاکستان سمگل کیے جا رہے تھے، سمگلڈ شدہ سیگریٹ سے بھرا ٹرک کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچا۔محکمہ کسٹمز کے مطابق پکڑے گئے سیگریٹس کی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More