The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے گینگ ریپ: شہباز شریف نے نامناسب الفاظ پر معذرت کرلی

9


Live Updates

منگل ستمبر
22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سوشل میڈیا میں شدید تنقید کے بعد قومی اسمبلی میں لاہور-سیالکوٹ موٹروے گینگ ریپ واقعے پر تقریر کے دوران کہے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپنے الفاظ کو مناسب پیرائے میں بیان نہیں کرسکا اور یہ ناگوار گزرا۔

شہباز شریف نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایسا مطلب ہر گزنہیں تھا اور اس پر میں مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس بدقسمت واقعے پر آپ سب کی طرح مضطرب تھا۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ امید ہے کہ اب حکومت شہریوں کی حفاظت کے لیے سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More