The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے پولیس عوام میں روڈ سیفٹی شعور بیدار کرنے میں مصروف ہے،زاہد نذیر سیکٹر کمانڈر جامشورو … سیکٹر جامشورو کی جانب سے ایم نائن جامشورو ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی لیکچر … مزید

3


Live Updates

سیکٹر جامشورو کی جانب سے ایم نائن جامشورو ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد ہوا اور گاڑیوں پر روڈ سیفٹی اسٹیکر چسپاں کئے گئے

پیر ستمبر
18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق ڈی آئی جی سائوتھ زون ملک مطلوب احمد کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر جامشورو زاہد نذیرکی نگرانی میں ایم این جامشورو ٹول پلازہ پر ایک پروقار روڈ سیفٹی لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راشد صدیقی، لائن آفیسر انسپکٹر عابد علی، اسٹاف آفیسر انسپکٹر ذولفقار مغل اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ہیوی ،لائٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور حضرات اور مسافروں کو روڈ سیفٹی رولز سے روشناس کروایا گیا۔ پیدل چلنے والوں کو روڈ کراس کرنے کا طریقہ اوور اسپیڈنگ ،رانگ ساییڈ اوور ٹیکنگ، شارپ کٹنگ کے سنگین نتائج، سیٹ بیلٹ کی افادیت، موٹر سائیکل سوارو ں کو سیفٹی ہیلمیٹ کی اہمیت جیسے اصولوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم کوچز۔ وین اور آئل ٹینکرز،ٹرک ،ٹرالر،مزدا، نجی ٹرانسپورٹ کے پیچھے روڈ سیفٹی اسٹیکر چسپاں کئے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سیکٹر جامشورو کی جانب سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والی کم رفتار گاڑیوں جیسے ٹریکٹر ٹرالی، چنگچی رکشا، گدھا گاڑی، موٹر سائیکل کے پیچھے رات کے اوقات میں نمایاں نظر آنے والے روڈ سیفٹی اسٹیکر چسپاں کروائے ۔جن کا مقصد پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو چلتے ہوئے روڈ سیفٹی کی بریفنگ دینا ہے اور جس کا مقصدِ جس گاڑی کے پیچھے وہ اسٹیکر لگایا گیا ہے اسے دور سے ہی نظر کرنا ہے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More