The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے پولیس (سیکٹر ایم-تھری) کے افسران نے گمشدہ بچہ والدین سے ملا کر اعلی مثال قائم کردی … ایس ایس پی سید حشمت کمال نے دونوں افسران کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور فی کس ایک ہزار … مزید

7


Live Updates

ایس ایس پی سید حشمت کمال نے دونوں افسران کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور فی کس ایک ہزار نقد انعام سے نواز دیا

بدھ ستمبر
22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر ایم تھری، شرقپور ٹال پلازہ ڈیوٹی پر مامور بریفنگ افسران شہباز نواز اور ناصر سلطان نے وزن کانٹا کے قریب ایک چھ سالہ بے یار و مددگار بچے کو روتا دیکھا جسے ایک بس نے وہاں اتار دیا تھا۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ بچے کا نام فایق یے جو مسافر بردار گاڑیوں میں ٹشو پیپر بیچنے کا کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بچے کی حفاظت کے پیش نظر ڈیوٹی پر موجود دونوں افسران نے افسران بالا کے علم میں دیا جس پر متعلقہ ڈی ایس پی یاسر ذوالفقار نے موقع پر پہنچ کر انتہائی ذمہ داری سے بنیادی معلومات کی بنا پر نہ صرف بچے کو بحفاظت قانونی وارثوں سے ملایا ۔ سیکٹر کمانڈر (ایم-3) ایس ایس پی سید حشمت کمال نے دونوں افسران کو عوامی حفاظت کی خدمت کی مثال قائم کرنے اور محکمہ کی نیک نامی کے معیار کو برقرار رکھنے پر فی کس ایک ہزار روپے کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More