The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے پر خاتون سے زیادتی واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہیں،پیر سید عمران احمدشاہ

11


Live Updates

پیر ستمبر
17:39

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمدشاہ نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر پاکستانی شہری مرد ہو یا عورت کو تحفظ کرنا حکومتی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

اس واقعہ نے لاکھوں کروڑوں خاندانوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے اور وہ عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد سی سی پی او کی طرف سے کہے جانے والے الفاظ سمجھ سے بالاترہیں ۔واقعہ میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزادی جائے ۔ اپنی رہائش گاہ پر ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مذکورہ واقعہ نے شریف شہریوں کے سرشرم سے جھکا دیئے ہیں ۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More