The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے پر خاتون سے بد اخلاقی کے واقعہ کے خلاف جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت … لاہور ہائیکورٹ کا سینئر پولیس افسروں کو ہر ضلع میں روزانہ رات گشت کرنے کا حکم

7


Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کا سینئر پولیس افسروں کو ہر ضلع میں روزانہ رات گشت کرنے کا حکم

بدھ ستمبر
14:01

موٹروے پر خاتون سے بد اخلاقی کے واقعہ کے خلاف جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پرپولیس کے سینئر افسروں کو ہر ضلع میں روزانہ دو گھنٹے رات کو گشت کرنے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کہ انہیں صوبے کے لوگوںکی سکیورٹی چاہئے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومتی پراپرٹی پر قتل یا زخمی ہونے والے کے خاندان کو دیت کے برابر کی رقم دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے میاں آصف محمود اور ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت ڈی آئی جی لیگل جواد ڈوگر رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رات 11 سے 1 بجے ہر ضلع میں ایک سینئر افسر روڈ پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے پولیس حکام کو باور کرایا کہ آپ کا پیٹرولنگ سسٹم فیل ہو گیا ہے،انہوںنے استفسار کیا کہ بتائیں آئی جی کتنے دن اور کس کس وقت گشت کرے گا، پولیس افسر نے اس کے جواب میں بتایا کہ یہ نظام پہلے ہی موجود ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ انہیں لوگوں کی سکیورٹی چاہئے، حکومت آئین کے تحت شہریوں کے تحفظ کی پابند ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کر لیا۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More