The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے سانحہ پرشہبازشریف کے بیان کی تردید کر دی گئی … پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وضاحت کی کہ بیان کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے

7

لاہور(اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 15ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے بیان کی وضاحت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے قومی اسمبلی میں سانحہ موٹر وے سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے شہبازشریف نے موٹروے پر نظام نہ ہونے اور بدانتظامی کی نشاندہی کی تھی ، سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر ان کے پیغام میں وضاحت سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا مقصد یہ تھا کہ نواز شریف نے موٹر وے بنائی لیکن موجودہ حکومت نظام بنانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتی جس کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا حکومت سی سی پی او کے مظلوم کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بیان اور موٹر وے پر سانحہ کے اصل مسئلے سے توجہ نہیں ہٹاسکتی پوری قوم موٹر وے سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ایک آواز ہے، انھوں نے کہا کہ بیان کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے بلکہ حکومت اپنے گریبان میں جھانکے،خیال رہے کہ سانحہ موٹروے پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیان دیا تھا کہ موٹروے ہم نے بنائی ہے جس پر یہ واقع رونما ہوا ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پران کے بیان کی جگ ہسائی ہوئی ، میاں شہباز شریف نے یہ بیان قومی اسمبلی میں اپنے خطاب دیا تھا، جس کے بعد ان آڑے ہاتھوں لیا جارہا تھا، مسلم لیگ کی قیادت نے بھی اس بیان کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کا مقصد نظام کی بہتری کی جانب مبذول کروانا تھا نہ اپنے منصوبے کے بارے میں شاباشی لینا مقصود تھا، موٹروے کے بارے میں عوام جانتے ہیں کہ یہ منصوبے کس کے دور میں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More