The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری ،فیصل آباد پولیس کا ایم تھری موٹروے تاندلیانوالہ کے گردونواح میں سرچ آپریشن

6


Live Updates

منگل ستمبر
15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) :موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی گرفتاری کیلئے فیصل آباد پولیس کا ایم تھری موٹروے سمندری کے گردونواح میں سرچ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک چیکنگ کی گئی ۔ سی پی او فیصل آباد نے آپریشن لیڈ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ہونے والے افسوسناک و دلخراش واقعہ کے تناظر میں آئی جی پنجاب کی ہدایت اور سی پی او سہیل چوہدری کے احکامات کی روشنی میں ایم تھری موٹروے تاندلیانوالہ کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی اور مشکوک افراد کی بائیومیٹرک، شناختی کارڈز سے تصدیق کی گئی۔آپریشن میں متعلقہ تھانوں کی پولیس ، ایلیٹ فورس ، انسدادی دہشتگردی سکواڈ ، ڈولفن فورس ، سی آئی اے سٹاف اور ریزرو فورسز نے حصہ لیا ۔سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے آپریشن کو لیڈ کیا ۔ تاہم کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More