The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے زیادتی کیس‘ مرکزی ملزم عابد کی بیوی نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا

18


Live Updates

جمعرات ستمبر
14:27

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ بشری نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی کی اہلیہ بشری نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خاتون نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ میری عابد کے ساتھ دوسری شادی تھی، عابد کئی روز تک گھر نہیں آتا تھا اور جب میں پوچھتی تھی تو وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا ۔

بشری نے بتایا کہ موٹر وے واقعے کے بعد عابد گھرآیا تھا اور وہ کا فی پریشان بھی دکھائی دے رہا تھا، عابد نے واقعہ کے بارے میں مجھے کچھ نہیں بتایا تاہم جب عابد کی شناخت ہو گئی تووہ فرار ہوگیا۔عابد کی اہلیہ بشری بی بی کا کہنا تھا کہ میں بھی بچی کو گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر آ گئی تھی،مجھے عابد کے بارے میں نہیں پتہ کہ وہ کہاں ہے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More