The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے زیادتی کیس ، عابد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جلد پکڑ لیں گے ، فیاض الحسن چوہان … واقعے کی تفتیش مکمل ہوچکی ، بہت سی چیزیں ابھی سامنے نہیں لاسکتے تاہم اچھا زرلٹ ملے … مزید

15

واقعے کی تفتیش مکمل ہوچکی ، بہت سی چیزیں ابھی سامنے نہیں لاسکتے تاہم اچھا زرلٹ ملے گا

Sajid Ali ساجد علی
جمعرات ستمبر
16:25

موٹروے زیادتی کیس ، عابد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جلد پکڑ لیں گے ، فیاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے ، ملزم عابد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ، جلد اسے پکڑ لیں گے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر وے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے تصاویر دیکھ کر ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھی شفقت کو پہچان لیا ، اس کیس کے حوالے سے بہت سی چیزیں ابھی سامنے نہیں لاسکتے ، تاہم اچھا زرلٹ ملے گا ، ملزم عابد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے جلد اسے پکڑ لیں گے ۔ فیاض الحسن چوہان نے سی سی پی او لاہور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک خبروائرل ہوئی جس میں کوئی شخص ایک بچی اور اسکے گھر والوں کو دھمکاتا اور بلیک میل کرتا ہے ، نوجوان غیر لائنسنس شدہ اسلحہ دکھا کر خندان کو ہراساں کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

باپ، بیٹا دونوں مل کر بدمعاشی کرتے تھے ، وزیراعلیٰ نے معاملے پر فوری ایکشن لینے کا حکم دیا ، بچی کو ہراساں کرنے کی خبر سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کیں ۔

صوبائی وزیراطلاعات نے بتایا کہ نوجوان کو راولپنڈی اور اس کے والد کو لاہور سے گرفتارکیا گیا ، جن کے خلاف بچی کے اہلخانہ نے سائبر کرائم کا مقدمہ درج کرایا تھا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی ، لیکن اب پنجاب پولیس نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی قیادت میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورپنجاب حکومت پولیس کی غلفت اور نا اہلی پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اگر کسی لڑکی یا خاتون کو کوئی ہراساں کرتا ہے تو میرے دفترمیں رابطہ کرے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More