The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے زیادتی کیس، زیرحراست ملزم وقارالحسن کی والدہ کا بیان سامنے آگیا … میرے بیٹے نمازی پرہیزگار ہیں، وقار الحسن کو جب پتا چلا تو کہا میں خود پیش ہو رہا ہوں، وقار الحسن … مزید

21

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2020ء) لاہور لنک موٹروے زیادتی کیس کے گرفتار ملزم وقارالحسن کی والدہ کا بیان سامنے آگیا ہے، والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے نمازی پرہیزگار ہیں، وقار کو جب پتا چلا تو کہا میں خود پیش ہورہا ہوں، وقار الحسن اگر ملوث ہوتا تو گرفتاری کیوں دیتا؟ حکومت اور پولیس کی جانب سے واقعے میں ملزم قرار دیے گئے ملزم وقار الحسن کی والدہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ میرے بیٹے وقار الحسن کی قلعہ ستار شاہ میں موٹرسائیکل مرمت کرنے کی دکان ہے۔ میرا بیٹا واقعے میں ملوث نہیں ہے۔ میرا ایک بیٹا بیمار ہے جبکہ دوسرے بیٹے وقار الحسن کو واقعے میں اپنے نام کا پتا چلا تو اس نے کہا کہ میں خود پیش ہورہا ہوں۔ والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے نمازی پرہیزگار ہیں، میرا بیٹا مجرم نہیں ہے، اس پر رحم کیا جائے، وہ ملوث ہوتا تو پولیس کو گرفتاری نہ دیتا۔

(جاری ہے)

وقار الحسن کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی قلعہ ستار شاہ میں موٹر سائیکل مرمت کی دکان ہے، وقار کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔

حکومت سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ  موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے ملزم وقارالحسن کی شناخت سے انکار کردیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون کو ملزم وقارالحسن کی فوٹیج واٹس ایپ کے ذریعے بھجوائی گئی تاہم خاتون نے ملزم کی شناخت سے انکار کردیا اور کہا کہ وقارالحسن واقعے میں ملوث نہیں تھا۔ اس سے قبل موٹروے زیادتی کیس کاایک ملزم وقار الحسن شاہ خود تھانے میں پیش ہوگیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم وقارالحسن شاہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن تھانے میں پیش ہوا تاہم اس نے جرم ماننے سے انکار کردیا۔ بتایا گیا کہ ملزم وقارالحسن شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ، میرا سالہ عباس عابد علی کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتا تھا تاہم اس نے پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم وقارالحسن شاہ کا تعلق شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ سے ہے ۔ واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد علی ہے جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت وقارالحسن شاہ کے نام سے ہوئی جو کہ چھانگا مانگا کا رہائشی ہے ، اس سے پہلے شناخت ہونے والا ملزم عابدعلی اور دوسرا ملزم وقارالحسن شاہ دونوں دوست ہیں جو اکٹھے رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More