The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے زیادتی کیس،موٹروے پرنہیں ہوا لیکن ہم سب ذمہ دارہیں … موٹروے موٹروے کارراگ الاپا جارہا،واقع جہاں بھی ہوا ہے یہ بحث نہیں ہے،سب ممبران ایوان اسکے ذمہ دارہیں :وزیرمواصلات … مزید

10


Live Updates

موٹروے موٹروے کارراگ الاپا جارہا،واقع جہاں بھی ہوا ہے یہ بحث نہیں ہے،سب ممبران ایوان اسکے ذمہ دارہیں :وزیرمواصلات مراد سعید

پیر ستمبر
19:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ-اخبارتازہ ترین 14ستمبر2020ء) وزیرمواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں یہ راگ الاپا جا رہا ہے،سانحہ موٹروے ،موٹروے پر ہوا ہے لیکن میں اس بات کی ذمہ داری لیتاہوں کہ یہ سانحہ موٹروے پر نہیں ہوا ہے لیکن یہ بات اہم نہیں ہےکہ یہ واقع کہاں ہوا ہے،ہمیں ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا ہی ہمارا اولین فرض ہے،امریہ ہے کہ ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں،میں اس واقع کا ذمہ دار اس لیے ہوں کہ میں بھی ایوان کا ممبرہوں،ہرایوان کا ممبراسکا ذمہ دارہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زیادتی کیس پر بات نہیں ہورہی بلکہ میرے استعفیٰ پر بات ہو رہی ہے اگر میں ذمہ دار ہوں تو ہر ایوان کا ممبراسکا ذمہ دارہے،افسوس ہے کہ بحث میرے استعفٰے  پر کی جارہی ہے،لیکن اگر میرے استعفٰے سے ان ملزمان کو سزا مل سکتی ہے تو میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اچھا نہیں لگتا کہ واقع کہاں ہوا ہے اس کے بارے میں میں بیان کرو،واقع کراچی میں بچی کے ساتھ ہو یا کسی جنگل میں ہو ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں ہم اس کی ذمہ داری سے ہٹ نہں سکتے،130 موٹروے ہیلپ لائن پر جب کال کی جاتی ہے وہ یہ نہیں کہتے کہ ہماری ذمہ داری نہیں یا ہمارا علاقہ نہیں ہے،بلکہ کنیکٹ کرکے پیٹرول بھی بھرا جاتا ہے، کوئی بھی مصیبت درپیش ہوتو اسکا حل نکالا جاتا ہے، لیکن یہ واقع موٹروے پر ہوا ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لیکن بطورپاکستانی شہری ذمہ داری ہے کہ ملک اور ریاست میں قوانین کی پاسداری اور عمل میں لائی جائے۔یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے، ہمیں ان بچیوں کواحساس دلانے کی ضرورت ہے کہ بچی خدا کی رحمت ہے کمزوری نہیں ہے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More