The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موٹروے خاتون زیادتی کیس، گرفتار ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا … ملزم شفقت کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم شفقت کو وقارالحسن کی نشاندہی پر گرفتار … مزید

11

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14ستمبر2020ء) موٹروے خاتون زیادتی کیس کے گرفتار ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم شفقت کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا، ملزم شفقت کو وقارالحسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے نامزد ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر 23سالہ ملزم شفقت کو گزشتہ رات دیپالپور سے گرفتار کیا تھا۔ شفقت کا تعلق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے۔ ملزم شفقت کا ڈین این اے بھی میچ کرگیا ہے۔ پولیس تحقیقات کے دوران شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے وقار الحسن کی سالے عباس نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔ عباس کے زیراستعمال وقار الحسن کی سم چل رہی تھی۔

(جاری ہے)

وقار الحسن کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی قلعہ ستار شاہ میں موٹر سائیکل مرمت کی دکان ہے، وقار کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔

حکومت سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ  موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے ملزم وقارالحسن کی شناخت سے انکار کردیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون کو ملزم وقارالحسن کی فوٹیج واٹس ایپ کے ذریعے بھجوائی گئی تاہم خاتون نے ملزم کی شناخت سے انکار کردیا اور کہا کہ وقارالحسن واقعے میں ملوث نہیں تھا۔ اس سے قبل موٹروے زیادتی کیس کاایک ملزم وقار الحسن شاہ خود تھانے میں پیش ہوگیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم وقارالحسن شاہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن تھانے میں پیش ہوا تاہم اس نے جرم ماننے سے انکار کردیا۔ بتایا گیا کہ ملزم وقارالحسن شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ، میرا سالہ عباس عابد علی کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتا تھا تاہم اس نے پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم وقارالحسن شاہ کا تعلق شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ سے ہے ۔ واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد علی ہے جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت وقارالحسن شاہ کے نام سے ہوئی جو کہ چھانگا مانگا کا رہائشی ہے ، اس سے پہلے شناخت ہونے والا ملزم عابدعلی اور دوسرا ملزم وقارالحسن شاہ دونوں دوست ہیں جو اکٹھے رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More