The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مولانا ڈاکٹرعادل خان کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے ، ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مولانافضل الرحمن … میرے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ شہادت سے ہفتہ … مزید

28

میرے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ شہادت سے ہفتہ دس دن قبل ان مسلسل ملاقاتیں ہوتی رہیں، اتنے قیمتی علما شہید ہوئے کہ آج تک کسی کے خلا کو کرنہیں کیا جا سکا، سربراہ جے یوآئی

ہفتہ اکتوبر
22:39

مولانا ڈاکٹرعادل خان کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے ، ان کی دینی خدمات کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام کے امیراور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے ، ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ میرے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ شہادت سے ہفتہ دس دن قبل ان مسلسل ملاقاتیں ہوتی رہیں، اتنے قیمتی علما شہید ہوئے کہ آج تک کسی کے خلا کو کرنہیں کیا جا سکا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جامعہ فاروقیہ فیز ٹو میں شہید مولانا ڈاکٹر عادل خان کے اہل خانہ سے تعزیت اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جے یوآئی پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن ، صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو ، قاری محمد عثمان و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عادل خان صاحب شہید کے سانحے پر کون سا دل ہوگا جو غمزدہ نہ ہو گا، کون سی آنکھ ہوگی جو اشک بار نہ ہوگی ۔

، مولانا عادل خان کی شہادت کا سانحہ صرف ان کے خاندان ، جامعہ اور متعلقین کا غم نہیں پورے ایک جہاں اور ہم سب کا مشترکہ صدمہ ہے ۔ کوئی قوم قبیلہ معاشرہ شخصیات کی اہمیت کا انکار نہیں کرتا لیکن کی امت کی بقا کی دار و مدار عقائد پر ہوتا ہے ۔ایسے واقعات میں ہماری توجہ اس بات پر ہونی چاہئے کہ جو شخص جام شہادت نوش کرکے چلاگیا اس کی زندگی کا مقصد اور نصب العین کیا تھا ، ہمیں ان اداروں ، عمارتوں اور جامعات کے مستقبل کا بھی سوچنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More