The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مولانا فضل الرحمن سے سیاست کے سوا ہر موضوع پر بات ہوئی‘ چودھری شجاعت حسین … ملاقات نہایت خوشگوار تھی، چودھری ظہورالٰہی شہید اور مفتی محمود صاحب کے تعلقات، پرانے حالات … مزید

8

ملاقات نہایت خوشگوار تھی، چودھری ظہورالٰہی شہید اور مفتی محمود صاحب کے تعلقات، پرانے حالات اور کورونا کے بحران پر مفصل بات ہوئی

اتوار ستمبر
22:00

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات غیر سیاسی تھی، ملاقات کے دوران سیاست کے سوا ہر موضوع پر بات ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے وارننگ ہے جس نے ساری دنیا کا معیار بدل ڈالا ہے اور تمام دنیاوی سپرپاورز بے انتہا سائنسی ترقی اور ٹیکنالوجی کے باوجود بے بس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اربوں ڈالر کی لاگت کے میزائل اور جدید اسلحہ کوڑیوں کے مول بک رہا ہے۔ چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے والد مفتی محمود سے ان کے والد چودھری ظہورالٰہی شہید کے قریبی تعلقات تھے، حالیہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کورونا کے بحران پر مفصل بات ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More