The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موسی کالونی مسلم اتحاد کالونی پشتون آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کمی عذاب بن چکی ہے،جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

14

ًکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ‘جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ‘ مولانا محمد ابراہیم‘ مولانا عبدالمنان ‘مولوی عبدالصمد ‘مولاناعلائوالدین ‘ محمد قاسم ‘محب اللہ خلجی ودیگر نے کہا کہ موسی کالونی مسلم اتحاد کالونی پشتون آباد میں بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کمی عذاب بن چکی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کمی سے گھریلو زندگی کے ساتھ کاروباری زندگی ٹھپ کر رہ گئی حلقہ کی نومنتخب نمائندگان نے بھی علاقے کی مسائل پرچپ کاروزہ کررکھا ہے بجلی کی رہی سہی کسر گیس پریشر کمی نے پوری کرکے عوام کی بدحال کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوں کی ادائیگی کی باوجود24گھنٹوں میں سے دس گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ایسے حالات میں صوبائی حکومت کی کارگردگی انتہاہی غیرذمہ دارانہ رہی پوچھنے تک کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ لائنوں کی خرابی کے باربار شکایت کرنے کی باوجود واپڈا نے کوئی اقدام نہیں اٹھائی آئے روز لائنوں کی بہانے پر گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے عوام کومشکلات سے دوچار کیے کوئٹہ شہرمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی معمول بن چکاہے انہوں نے کہاکہ جب سے موجودہ جی ایم نے منصب سنبھالاہے تب سے گیس صارفین کومزید مشکلات سے دوچارکیاگیاہے گیس بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے محروم کردیا بجلی اور گیس کے مصنوعی بحران سے مسائل پیدا کرکے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی رویہ عوام کو واپڈا کے خلاف احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے عوام کی صبر کاامتحان نہ لئے مسائل کے حل کو مزید احتجاج تک نہ پہنچائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More