The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موسم خزاں کے دوران یورپ میں کورونا کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہو گا، عالمی ادارہ صحت

11

منگل ستمبر
14:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب یورپ میں موسم خزاں کے دوران اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا جب عالمی سطح پر کورونا کے پھیلائو میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جن ممالک میں کورونا انفیکشنز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ان میں اسرائیل بھی شامل ہے جہاں جمعہ کے روز سے ملک گیر لاک ڈان نافذ ہو جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اتوار کے دن تین لاکھ آٹھ ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آئے۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29.2 ملین کے قریب ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد نو لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More