The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موجود حکمرانوں نے کراچی شہر کوچکناچور کردیا،جس کے باعث مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے، محمد یوسف

24

اتوار اکتوبر
22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی کراچی حقوق ریفرنڈم مہم کے سلسلے میں ضلع شمالی کے امیر ضلع محمد یوسف،معاون امیر ضلع محمدرضوان شاہ،نائب امراء طارق مجتبیٰ خان،احمر خان،اکرم قریشی اور جنرل سیکرٹری عرفان احمد نے تمام علاقہ جات کے کیمپوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجود حکمرانوں نے کراچی شہر کوچکناچور کردیا،جس کے باعث مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔حکمرانوں کے پاس تبدیلی کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور نہ پہلے تھا۔اس بات کا اظہار انہوں نے نیوکراچی اللہ والی اسٹاپ پرلگائے گائے حقوق کراچی ریفرنڈم کیمپ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق کراچی شہر کے حکومت نے ترقی کے نام پر لوگوں کوجھانسادیا،نعمت اللہ خان کے دور کے اندر شہریوں کے لیے پانیK4منصوبے کی بنیاد رکھی،مگر اب تک پورا نہیں ہوا،شہریوں کو حقوق سے محرم رکھ کر ظلم اورناانصافی کی گئی،مگر عوام اب تک تمام سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جماعت اسلامی کا سفر اور جدوجہد حق کی سربلندی کے لیے ہے۔ہماری منزل کراچی کو ایسا شہر بنانا ہے جوپھر سے روشنیوں کا شہر ہوگا۔جس میں ہر شہری کی جان ومال اور عزت وآبرو محفوظ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حقوق دو کراچی کو اب اس کراچی کا مقدر بن چکا ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں حقوق ریفرنڈم میں تین دن کا اضافے میں عوام اپنے حق کے لیے ووٹ کاسٹ لازمی کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More