The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موجودہ نااہل اور انصاف کے جھوٹے دعویدار ہر محاذپر ناکام ہوچکے ہیں، انجینئرامیر مقام … مہنگا ئی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے،ملک کی معیشت تباہ ہوگئی حکمرانوں … مزید

11

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل اور انصاف کے جھوٹے دعویدار ہر محاذپر ناکام ہوچکے ہیں۔مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔چینی ،آٹا،ادوایات اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو ہر گھنٹہ بعد پر لگتے ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہوگئی حکمرانوں کو فکر نواز شریف کی ہے۔نواز شریف علاج کے بعد واپس آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بونیر کے موقع پر ڈگر کلے میں شمشیر علی خان کے حجرہ میں ان کے جیل سے رہائی کے بعد ان سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ن لیگ کے ضلعی صدر سرزمین خان،ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمن نونو ،ن لیگ کے سابق امیدوار قومی اسمبلی کامران خان ودیگر قائیدین بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

شمشیر علی خان کے رہائش گاہ پہنچنے پر ان کے خاندان کے مشران اور جوانوں سمیت پارٹی کارکنان نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ دوسروں پر بہتان لگانے والے انصاف اور میرٹ کے دعویداروں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔چینی،آٹا،ادوایات ،پٹرول چور اس حکومت میں بیٹھے ہیں۔عمران خان کو نرخوں میں اضافے کا پتہ ٹی وی سے چلتا ہے،الیکشن میں کئے گئے وعدوں میں یوٹرن لیکر ایک بھی ایفاء نہ کرسکے۔حکومت کی نیت ،پالیسی ،زبان اور بیان گھڑی کی سوئیوں کی طرح ہے ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئی ،اس ملک کے اصل محسن نواز شریف اور ان کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فکر ہے کہ اللہ نہ کریں عمران نیازی ملک کو بھیج دیں کیونکہ انہوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے۔یا تو نیازی رہیگا یا یہ ملک ۔انشاء اللہ نواز شریف کی قیادت میں ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔اس ملک کی بقاء اور سالمیت کیلئے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہے اور ائیندہ بھی دیتے رہیں گے۔بعد ازاں انہوں نے جوڑ میں پارٹی کے بانی رہنماء ملک احمد روئیدار کی حجرے پر حاضری دی،اور ان سے ان کے چچا مرحوم ملک اسلم خان بابا کے وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔ان کی طرف سے عشائیہ میں شرکت کی۔اور ملک احمد روئیدار کے خاندان کے پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ملک احمد روئیدار نے انجینئر امیر مقام کا ان کے رہائیشگاہ امد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More