The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

موبائل فون کمپنی ٹیلی نار نے ٹیلی نار بزنس سوٹ متعارف کرا دیا

11

جمعرات ستمبر
04:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) موبائل فون کمپنی ٹیلی نار نے لوگوں کو ان کے اہم معاملات سے منسلک رکھنے کے عزم کو فروغ دیتے ہوئے ٹیلی نار بزنس سوٹ متعارف کرا دیا۔ کمپنی کے مطابق یہ ایک ایسا نیا اور منفرد سلوشن ہے جس کے ذریعے مختلف کاروباری ادارے وسیع پیمانے پر موجود آفرز کو آسانی سے اپنے ڈیٹا ضرویات کے مطابق بنا کر استعمال کر سکیں گے۔ دنیا اس دور سے گزر رہی ہے جہاں مرضی اور پسند کو فوقیت حاصل ہے اور ٹیلی نار بزنس کاروباری اداروں کو اپنے ڈیٹا کے استعمال اور اس سے منسلک قیمت کو اپنی مرضی کے مطابق بہتر انداز میں کنٹرول کرنے کی پیشکش کر رہا ہے۔ٹیلی نار بزنس سوٹ ایک ڈیجیٹل ایڈوانسڈ بلک ریسورس مینجمنٹ پلیٹ فارم ہے جو کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے کاروباروں کو ڈیٹا کنیکٹیوٹی پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کارپوریٹ کلائنٹس کو “Build Your Own Bundle” طریقہ کار کے ذریعے اپنے ریسوسس کا انتظام کرنے اور اسے ٹیم کی ضروریات کے مطابق تقسیم کرنے کیلئے مکمل خودمختاری فراہم کرتا ہے۔ دوسرے پیکیجز کے برعکس ٹیلی نار بزنس سوٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کارپوریٹ کسٹمرز پیکیجز کے انتخاب کے بعد بھی اپنی مرضی کے مطابق بنانے، ریسوسس اور اس سے منسلک قیمت کے استعمال کو بہتر بنانے میں خورمختار ہوں گے۔ ہمارا کاروباری ماحول بہتری کی طرف گا مزن ہے اور جیسے جیسے اس میں مزید بہتری آ تی ہے وہیں کاروباری اداروں کی ضروریات بھی بڑھتی ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان کے بزنس سلوشنز ہیڈ محمد معامون نے اس مو قع پر کہا کہ ٹیلی نار بزنس سوٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہمارے تمام کارپوریٹ کلائنٹس کے لئے ضرورت اور مرضی کے مطابق سروسز مہیا کرتا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ اپنے صارفین کو ان کے متوقع سلوشنز فراہم کریں اور ایسے سلوشنز کی فراہمی جاری رکھیں جو زیادہ آسانی اور سہولت مہیا کریں۔انٹرپرائز سلوشنز، تجزیات، موبائل اور فکسڈ لائن کنیکٹیویٹی سمیت مصنوعات اور خدمات کے وسیع و عریض پورٹ فولیو کے ساتھ ٹیلی نار بزنس کا مقصد کارپوریٹ سلوشن کے ذریعے اپنے کارپوریٹ کسٹمرز کی ضروریات کو موثر اور بھرپور طریقے سے پورا کرنے کے لئے بہترین سلوشن فراہم کرتا ہے۔ ٹیلی نار بزنس سوٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے telenor.business@telenor.com.pk یا 034-111-00-345 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More