The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے قانون سازی سے پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر آجائے گا … وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے بات … مزید

15

وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعرات ستمبر
00:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے قانون سازی سے پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر آجائے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران کئی قوانین منظور کئے گئے مگر حزب اختلاف صرف تنقید برائے تنقید کرتی رہی۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ اپوزیشن احتسابی عمل روکنا چاہتی مگر حکومت اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کریگی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعہ پر سی سی پی او لاہور اور شہباز شریف کے غیر ذمہ درانہ بیانات پر تنقید کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More