The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

منی لانڈرنگ کیس ،ملزم کودوسال قیدوپندرہ لاکھ جرمانہ

10

بدھ ستمبر
22:41

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور شاہد محمود خان نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے کے بعد دو فعات میں دو سال قید اور مجموعی طور پر 15لاکھ روپے جرمانہ کی سزائسنادی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن ایف آئی اے جاوید علی مہمند نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کامران گل ساکن گلبہار حسین آباد پشار پر الزام تھا کہ ملزم کے قبضے سے 2019 میں چھاپے کے دوران 5 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال اور 15 ملین سے زائد پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی تھی جس کے بعد ملزم کے خلاف خیبرپختونخوا میں اینٹی منی لانڈر ایکٹ 2010اور فارن ایکسچیج ریگولیشن 1947کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔

گزشتہ روز ملزم کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو خیبرپختونخوا میں اینٹی منی لانڈر ایکٹ 2010 میں ایک سال اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور فارن ایکسچیج ریگولیشن 1947 میں ایک سال اور 15لاکھ روپے جرمانہ کی سزائسنادی جبکہ جرمانہ جمع نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید چار ماہ قید گزارینگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More