The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

منشیات ناسور بن چکا، پولیس سے کارروائی کی توقع نہیں کی جاسکتی،کاشف حیدری … عوامی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف تحریک چلانے کی ضرورت ہیں، عوامی نمائندے، سیاسی و مذہبی … مزید

6

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) منشیات سماج اور معاشرے کیلئے ناسور بن چکا، نوجوانوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں جس کا انہیں علم نہیں۔ منشیات کے استعمال اور کاروبار کو روکنے میں پولیس اور انتظامیہ سے کسی قسم کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ پولیس اور انتظامیہ سے امید رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں۔ عوامی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف تحریک چلانے کی اشد ضرورت ہیں۔ منشیات کی لعنت میں زیادہ تر نوجوان نسل تباہ ہورہی ہیں۔ عوامی نمائندے، اسٹیک ہولڈرز، سیاسی و مذہبی جماعتیں منشیات کے خلاف جنگ اور نوجوان نسل کو تباہی سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات سماجی کارکن اور مومینٹ گروپ کے ڈائریکٹر کاشف حیدری و دیگر نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد رضا، محمد مہدی، لیاقت علی اور مومینٹ گروپ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال اور کاروبار کو روکنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کی کردار کو اہم سمجھا جاتا ہیں لیکن بدقسمتی سے معتدد بار نشاندہی اور خبروں کے باوجود پولیس اور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اسی وجہ سے پولیس اور انتظامیہ سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی امید رکھنا خود کو دھوکہ دینے اور نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لیجانے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوامی سطح پر منشیات کے خلاف تحریک چلانے کی اشد ضرورت ہیں اور منشیات سے معاشرہ اور سماج پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے زیادہ تر نوجوان نسل تباہ ہورہی ہیں آئے روز نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات کچھ لوگوں کیلئے منافع بخش کاروبار بن چکا ہیں کہی منشیات فروخت کرکے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں تو کہی علاج کے نام پر منشیات سے متاثرہ افراد کے خاندانوں سے پیسے بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوامی نمائندے، اسٹیک ہولڈرز، سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف ایک لائحہ عمل تیار کرکے منشیات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہر باشعور انسان اور شہری کا فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور موت کے سوداگروں کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ معاشرہ اور سماج سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More