The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

منشیات فروشی میں ملوث دوحقیقی بھائی گرفتار، دس ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد

9

بدھ ستمبر
17:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ ساہیوال ضلع سرگودہا پولیس نے بڑی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دوحقیقی بھائی گرفتارکرکے دس ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال عارف حسین نے سب انسپکٹر آصف سلطان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رب نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے منشیات فروشی میں ملوث دو حقیقی بھائیوں ملزمان دانی ایل مسیح اور عمانوائیل مسیح پسران صدیق مسیح سکنائے رانا ٹاؤن تحصیل ساہیوال ضلع سرگودہا کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔

ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10ہزار500لیٹر شراب برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور اُنکی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More