The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون

7

منگل ستمبر
16:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ڈی پی اوقصورزاہدنوازمروت کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کیخلاف گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس کا کریک ڈائون۔تفصیلات کیمطابق گنڈا سنگھ والا کے نواحی گائوں سلطان شاہ والامیں منشیات فروش امجدمنشیات لیکر گائوں کی جانب جارہاتھاکہ پولیس نے دوران ناکہ بندی تلاشی لیتے ہوئے 1200گرام چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بندکردیااسی طرح سہجرہ گنڈاسنگھ والامیں پولیس نے چھاپہ مارکر سہجرہ کے رہائشی منشیات فروش غلام قادر سے دوران تلاشی 1190گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بندکردیا جبکہ مصطفی آبادکے نواح دفتوہ میں چوکی انچارج محمدیوسف نے دفتوہ روڈپرناکہ لگاکر دفتوہ کے رہائشی منشیات فروش زاہدشبیرکوگرفتارکرکے اسکے قبضہ سے 1350گرام چرس برآمد کرکے حوالات میں بندکردیاجبکہ پولیس چوکی سٹی پتوکی کے انچارج بلال عاشق ورک نے منشیات فروشوں کیخلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران چار منشیات فروشوں شہروز‘تنویرحسین‘ عدیل اور محمدعرفان کو دوران ناکہ تلاشی لینے پر انکے قبضہ سے ولائتی اور دیسی شراب کی 32بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بندکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More