The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،5ملزمان گرفتار

12

بدھ ستمبر
17:07

سرگودہا۔16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ مڈھ رانجھاء پولیس نے کاروائی کرکے پانچ ملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا حسنین علی طارق نے سب انسپکٹر الطاف حسین ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد رفیق اور محمد مرزا وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ مڈھ رانجھاء کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عدنان حیات ولد خضر حیات سکنہ ہائے علی پور سے شراب20لیٹر، ضیغم عباس ولد محمد یار سکنہ ہائے علی پور سے شراب20لیٹر، غلام مرتضیٰ ولد محمد نواز سکنہ ہائے گھلاپور سے رائفل444بور،شاہداحمد ولد محمداحمد سکنہ ہائے گھلاپورسے پسٹل30بور اور صحبت اللہ ولد غلام محمد سکنہ ہائے گھلاپور سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیںاور مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More