The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ممتاز بین الاقوامی کمپنی کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین کا پاکستان میں اگلے ہفتے سے کلینیکل تجربہ شروع ہو جائے گا … وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین … مزید

12

وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمن کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر ستمبر
22:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ممتاز سائنس دان اور وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ ممتاز بین الاقوامی کمپنی کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین کا پاکستان میں اگلے ہفتے سے کلینیکل تجربہ شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار کلینیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کو ویکسین کے کلینیکل تجربہ کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

مکینیکل تجربہ انڈس ہسپتال کراچی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کہ ویکسین کا کلینیکل تجربہ کرنے کے لیے درخواست چند ماہ قبل منظوری کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو دی گئی تھی، عام طور پر ویکسین کا کلینیکل تجربہ مکمل کرنے میں دو سے تین ماہ لگتے ہیں۔ پاکستان میں ویکسین تجربہ پہلے مرحلے میں اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جو تقریباً تین ماہ میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More