The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک کواسلامی اورخوشحال پاکستان بنانے کے لیے دیانتدار قیادت کا برسر اقتدار آنا ضروری ہے، میاں محمد اسلم … ملک پر 72 سال سے انگریز کا پروردہ وہی طبقہ مسلط ہے جن سے نجات کے … مزید

11


Live Updates

ملک پر 72 سال سے انگریز کا پروردہ وہی طبقہ مسلط ہے جن سے نجات کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا،ملک میں قانون کی بالا دستی اور جنسی درندوں کو بروقت نشان عبرت بنایا جاتا تو زیادتی کے واقعات کو بڑھنے سے روکا جاسکتا تھا،نائب امیر جماعت اسلامی

اتوار ستمبر
19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک کواسلامی اورخوشحال پاکستان بنانے کے لیے دیانتدار قیادت کا برسر اقتدار آنا ضروری ہی. مدینہ کی ریاست کے دعوے داروں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ملک پر 72 سال سے انگریز کا پروردہ وہی طبقہ مسلط ہے جن سے نجات کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا. انھوں نے کہا موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تو بڑی شاہراہیں بھی محفوظ نہیں ۔بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعدقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرائے مادھو کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا. میاں محمد اسلم نے کہا اگر ملک میں قانون کی بالا دستی اور جنسی درندوں کو بروقت نشان عبرت بنایا جاتا تو زیادتی کے واقعات کو بڑھنے سے روکا جاسکتا تھا، سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے سات ماہ میں صرف پنجاب میں گینگ ریپ اور اغوا برائے تاوان کے 10 ہزار سے زیادہ کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں.

انھوں نے کہا موجودہ حالات میں جماعت اسلامی ہی ملک اور قوم کے لیے متبادل کے طور پر موجو د ہے ، آگ اور خون کے دریا سے گزر کر صرف ایک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت کی شناخت کو نااہل قیادتوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہی. اللہ نے ہمیں ایک آزاد نظریاتی مملکت عطا کی مگرافسوس کہ بحیثیت قوم ہم نے اس بنیادی نظریے کو پس پشت ڈال دیا جس کے لئے ہزاروں جانیں قربان کی گئیںتھیں۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More