The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک میں فرقہ واریت کو کسی صورت میں پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ متحدہ سنی کونسل جہلم کا متفقہ اعلامیہ

2

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:10

ملک میں فرقہ واریت کو کسی صورت میں پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ متحدہ سنی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) متحدہ سنی کونسل اسلام آباد کے اعلیٰ سطحی وفد کی جہلم کے سنی
علماء سے ملاقات اور 17ستمبر کواسلام آباد میں عظمت صحابہ ریلی میں شرکت کے
حوالے مشاورت اور جامعہ حنفیہ اور جامعہ علوم اثریہ میں علماء کے اجتماع
سے خطاب کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا نذیر احمد
فاروقی نے واضح کیا کہ ملک میں فرقہ واریت کو کسی صورت میں پنپنے نہ دیا
جائے بلکہ مقدس شخصیات کے خلاف بات کرنے والے گستاخوں کو سزا دی جائے اور
ملک میں ناموس صحابہ کرام سے متعلق قانون سازی کی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جہلم
میں سنی علماء کے مابین قائم اتحاد کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ
جہلم کے غیور مسلمان عظمت صحابہ ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے، وفد نے بعد
ازاں جامعہ علوم اثریہ کا دورہ کیا اور حافظ عبدالحمید عامر کو رہائی پر
مبارکبار پیش کی اور اس موقع پر تمام مسالک کی جانب سے متحدہ فورم کو متحد
کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ یہ ہم سب کے
لیے لمحہ فکریہ ہے کہ یہاں پر گستاخی کرنے والے آزاد پھر رہے ہیں اور ملک
میں فرقہ واریت کی آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی موقع پر جامعہ حنفیہ
تعلیم الاسلام کے مہتمم مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق نے کہا کہ عظمت صحابہ
کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی
بھرپور آواز اٹھاتے رہیں گی، اس موقع پر وفد میں شریک دیگر علماء عمائدین
میں مولانا تنویر احمد علوی نائب مہتمم جامعہ محمدیہ اسلام آباد، مولانا
لیاقت علی ترابی نائب صدر جے یو آئی اسلام آباد، مولانا بلال عمر رہنما اہل
سنت والجماعت اسلام آباد، مولانا ابوبکر صدیق رہنما مرکزی جمعیت اہل حدیث
اسلام آباد اور مولانا ظفر اقبال شیخ الحدیث جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام
جہلم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More