The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی، شیخ رشید کا دعویٰ … کچھ لوگ پکڑے بھی گئے ہیں، جو راولپنڈی، اسلام آباد کے علما کو شہید کرنا چاہتے تھے،اپوزیشن کی ٹائی ٹائی … مزید

9

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی اور اس سلسلے میں کچھ لوگ پکڑے بھی گئے ہیں، جو راولپنڈی، اسلام آباد کے علما کو شہید کرنا چاہتے تھے،اپوزیشن کی ٹائی ٹائی فش ہوگئی ہے ، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی حکومت کی بہت بڑی فتح ہے ،20 اور 22 کو اپوزیشن کی کانفرنس اور اے پی سی ناکام ہوگی ، یہ سوائے جلسے اور جلوسوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، نوازشریف این آر او کی تلاش میں ہیں ،پاکستان نے این آر او کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔ جمعرات کو تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ٹائی ٹائی فش ہوگئی ہے، گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی حکومت کی بہت بڑی فتح ہے، حکومت نے ایک پل عبور کیا ہے اور ثابت کیا کہ اس نے بارگیننگ نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے منی بل پر سرنڈر نہیں کیا، نیب کے کیسز میں جھکاؤ نہیں کیا جبکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف جو حساس نوعیت کا بل تھا اس کی مخالفت کی۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ 20 تاریخ کو اپوزیشن اپنے سے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کریگی، نہ وہ کرسکتی ہے، سینیٹ کے انتخابات میں ان کے 64 اراکین ہوتے ہیں اور وہ اس کمرے سے اٴْس کمرے میں جانے سے 44 ہوجاتے ہیں ، ان کے 38 اراکین کم تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اتنا رگڑا لگا کہ جو بل منظور نہیں ہونے والے تھے وہ بھی حکومت نے منظور کروا دئیے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ طعنہ دے رہے ہیں کہ قانون کو روندا گیا، تو کوئی ایسا کام نہیں کیا گیا کیونکہ ایوان میں تقریر وہی کرسکتا ہے جس نے ترمیم داخل کروائی ہو۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 20 اور 22 کو اپوزیشن کی کانفرنس اور اے پی سی ناکام ہوگی اور یہ سوائے جلسے اور جلوسوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی سازش تھی کہ اس ملک میں شیعہ، سنی فساد کروایا جائے اور کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں جو راولپنڈی، اسلام آباد کے علما کو شہید کرنا چاہتے تھے تاکہ اس ملک میں آگ لگے۔انہوں نے کہا کہ میں تمام علما کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی امن کا شہر ہے، ہم سب یہاں ایک ہے، ہم نے نہ کسی کے عقیدے کو چھیڑنا ہے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کا احترام کریں گے اور راولپنڈی ایک پرامن شہر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ کوئی ریڈلائن کراس نہیں کی گئی، شام میں میری شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی تو سب پرباش ہے، شہباز شریف کا مورال تھوڑا کمزور تھا اور اس نے اسمبلی میں کوئی غلط بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی زیادہ فعال تھی ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ش) کا نکالنا طے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے حساس شہر ہیں، ایک طرف ہمارے جی ایچ کیو ہے ، دوسری طرف سفارتخانے ہیں، ہم بیچ میں سینڈوچ ہیں، لہٰذا یہ بین الاقوامی سازش تھی کہ راولپنڈی میں قتل و غارت کی جائے جو ناکام ہوگئی اور ملزم پکڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں شیعہ سنی اتحاد قائم ہے اور رہے گا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف میں جرات نہیں کہ جیل نہیں کاٹ سکیں، وہ آج بھی این آر او کی تلاش میں ہیں تاہم ایک روزقبل پاکستان نے این آر او کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More