The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک میں جرائم میں کمی لانے کے لئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے ،وزیر مملکت علی محمد خان

15

منگل ستمبر
23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں جرائم میں کمی لانے کے لئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین سے زیادتی کے مجرموں کی سرعام پھانسی دی جائے ۔

(جاری ہے)

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا ایسے واقعات کی روک تھام کا واحد حل مجرموں کو سرعام پھانسی دینا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا ایسے سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سخت سزا دینے کیلئے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن اس قانون سازی کیلئے تعاون کے لئے تیار ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی آگے آنا چاہیے۔ وزیر مملکت نے استغاثہ نظام میں بھی بہتری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ متاثرین کو کسی مشکل کے بغیر انصاف فراہم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More