The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے،اشتیاق ارمڑ

18

اتوار اکتوبر
19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، ماحولیات و جنگلی حیات سید اشیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے ، بدعنوانی کے خلاف سخت اقدام اٹھائیں گے ، کوئی بھی قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ و فروغ کیلئے موثر اقدامات شروع کر رکھے ہیںاور ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔وہ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ اور نادار عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تمام اداروں کی کارکردگی بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ، جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بر سر اقتدار آئی اس وقت ملک کو کئی ایک مسائل کا سامنا تھا ، پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کی ترقی کیلئے حقیقی معنوں میں موثر قانون سازی اور اصلاحات کیلئے عملی اقدامات کئے اور اپنے وسائل سے آمدن میں اضافے کیلئے یکساں حکمت عملی وضع کی اور اخراجات کو کم کر کے اداروں میں کفایت شعاری اختیار کی۔

(جاری ہے)

بہتر صنعت کاری اور نوجوانوں کیلئے با عزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے راہ ہموار کی ہے جو آنے والے وقتوں میں پاکستان کیلئے خوشی کا پیغام لائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More