The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک دشمن عناصر کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ظہورشاکر

27

اتوار اکتوبر
19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج ، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، جنوبی اضلاع کو اللہ تعالیٰ نے بے تحاشا قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہنگو دو آبہ میں حلقہ پی کے۔84سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اہل علاقہ نے معاون خصوصی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے ان کو یقین دلایا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کر رہے ہیں اور ہم عوامی لوگ ہیں ، غریب عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ظہور شاکر نے کہا کہ ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ بننے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

حلقہ پی کے 84کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس مقصد کیلئے خطیر رقوم بھی مختص کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں صحت و تعلیم ،صفائی ، ستھرائی ، آبنوشی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے سروے مکمل کر لیا گیا ہے، کسی بھی یونین کونسل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گااور جلد ہی ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے حقیقی تبدیلی رو نما ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More