The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک بھر کی کاروباری برادری کاپاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کیلئے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار … کسی کو بھی مذموم مقاصد اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے پاک فوج کو بدنام … مزید

26

کسی کو بھی مذموم مقاصد اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے پاک فوج کو بدنام کرنیکی اجازت نہیں دی جا سکتی‘ افتخار علی ملک

اتوار اکتوبر
13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ملک بھر کی کاروباری برادری نے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کے لئے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اپنجاب سے تعلق رکھنے والے چیمبرز آف کامرس کے نو منتخب صدور اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سارک چیمبر کے صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ، مسلح افواج اور عوام جغرافیائی سرحدوں کے دفاع اور مادر وطن سے دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کیلئے پر عزم اور ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے اور کسی کو بھی اپنے غیر ملکی آقاو ں کے مذموم مقاصد اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے اسے بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

محب وطن کاروباری طبقہ مایوس اور بے راہ عناصر کے ان ٹارگٹڈ اور ریاست مخالف عزائم کو ناکام بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، وہ نہ صرف میدان جنگ میں اپنی قیمتی جانیں پیش کرتے ہیں بلکہ خوفناک زلزلے یا تباہ کن سیلاب جیسی انتہائی مشکل صورتحال میں بھی ایک ہم آہنگ فورس کے طور پر کام کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم تاریخ کے نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان چیلنجز پر قابو پانے کے لئے پر عزم ہیں اور جلد ایک مضبوط ملک کی حیثیت سے ابھریں گے۔ افتخار ملک نے، جو چیئرمین یو بی جی بھی ہیں، دعا کی کہ اللہ تعالی قوم کو اپنی بہترین صلاحیتوں اور بابائے قوم کے طے کردہ اصولوں کے مطابق اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق اور وژن عطا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرکے ہم سلامتی اور معیشت کو درپیش چیلنجز کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر امن و امان قومی معیشت کی مضبوطی، زندگی کے ہر شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری اور جمہوری نظام کے فروغ کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More