The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک بھر میں 6ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے … پہلے مرحلے کے آغاز میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری، تعلیمی اداروں میں ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک، اور … مزید

1

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) کورونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر میں 6ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے مرحلے کے آغاز میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری ہے ۔ تعلیمی اداروں میں ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک، اور فاصلہ برقرار رکھنے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر نے اس حوالے سے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں۔ کھانسی یا بیماری کی صورت میں طلبا کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ ہاتھ با قاعدگی سے دھوتے رہیں۔ بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں تعلیمی ادارے کو مطلع کیا جائے۔ سکول وینز کے ڈرائیور بھی اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

تعلیمی ادارے کھلنے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ
سکول واپسی پر لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، بچوں کے بحفاظت سکول جانے کو یقینی بنانا ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمراں خان نے کہا کہ سکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت سکول جا سکے، ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو کووڈ19- کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔
تعلیمی ادارے کھلنے سے متعلق پنجاب حکومت نے ٹوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے جبکہ ایک بجے چھٹی ہوگی، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز بلوائے جائیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی ادارے کھولنے کے طریقہ کار پر تفصیلی ہدایات جاری کردیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا‘ تمام سکولز ہفتے میں چھ روز کھلا کریں گے، سکولوں میں صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوا کرے گی اور نہ ہی کھیلیں کروائی جائیں گی۔سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سکول صبح ساڑھے سات سے دوپہر ایک بجے تک لگیں گے۔ سرکاری و نجی سکولز کے بچے آدھے ایک روز اور آدھے اگلے روز آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More