The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک بھر میں شادی ہالز آج سے کھل جائیں گے … گنجائش سے 50 فیصد کم افراد تقریب میں شریک ہوسکیں گے ، ہال ملازمین کا کرونا ٹیسٹ لازمی ہوگا

7

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) حکومتی اعلان کے بعد ملک بھر میں شادی ہالز آج سے کھل جائیں گے ، ہال ملازمین کا کرونا ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق شادی ہالز کھلنے پر گنجائش سے 50 فیصد کم افراد کو تقریب میں شمولیت کی اجازت ہوگی ، صوبہ پنجاب میں بھی شادی ہالز آج 15 ستمبر سے کھلیں گے ، حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، جس میں انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہیں ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق مہمانوں کو ہاتھ نہ ملانے ، بغل گیر نہ ہونے ، موبائل فون اور دوسری ڈیوائسز شیئر نہ کرنے کے پوسٹر بھی چسپاں کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی آج سے شادی ہالز کھلیں گے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے اعلامیہ کے مطابق تمام اسٹاف کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی ہے ، تمام مواقع پر سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے اور ہالز کے داخلی راستے پر ہینڈ سینیٹائزر، صفائی اور اسپرے کا انتظام کیا جائے گا۔

شادی ہالز رات 10 بجے بند ہو ں گے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی ۔ صوبہ سندھ میں بھی سندھ میں شادی ہالز پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) فیصلوں کے تحت محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جس کے مطابق 15ستمبر کے بعد سےشادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا ، سماجی فاصلوں اور ماسک کےساتھ شادی ہالز میں تقاریب کا انعقاد ہوسکے گا ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے اوقات کار بھی جاری کردیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گی اور ہفتے کے روز رات 9 بجے تک دکانیں کھلی رکھی جاسکیں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More