The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملک ایماندار حکمران کے ہاتھوں میں ہے، جلد ہی وزیر اعظم ملک سے کرپشن کرنے والوں اور کرپشن کا خاتمہ کردینگے، اسدعمر … یہ کیسا سیاست دان ہے جو کلبھوشن یادیو کا نام نہیں … مزید

9

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا کہ پہلے اپوزیشن ایف ٹی ایف اے قوانین کی آڑ میں حکومت کو بلیک میل کر کے این آراوکی ناکام کوشش کررہی تھی،اس کے بعد نواز شریف ہرکارے بھیج کر اپنے اور بیٹی کے لئے سیاسی بھیک کے لئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کررہے تھے،اب دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت جمہوریت دشمن لگنا شروع ہو گئی ہی, انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے آج سے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھی, کیا اس وقت نواز شریف کو نہیں پتہ تھا کے ملک میں چار دفعہ مارشل لا لگا تھا یا یہ خبر انکو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی اسد عمر نے مزید کہا کہ کاش فوجی قیادت پر بدترین الزامات لگاتے اور پاک فوج کے بارے میں بھارتی بیانیہ بڑھاتے ہوئے میاں صاحب کو وہ فوجی بھی یاد آ جاتے جو اپنی جان اس ملک پر نچھاور کرتے ہیں, ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جان کے نظرانے پیش کرتے ہیں اور اپنے گھر میں بیوہ اور یتیم چھوڑ جاتے ہیں, انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسا سیاست دان ہے جو کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیتا لیکن دنیا میں پاک فوج کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے نہیں تھکتا, جو نریندر مودی کو اپنے گھر بلاتا ہے اور دیارِ غیر میں اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرتا ہی, جو آر ایس ایس کے خلاف نہیں بولتا لیکن اپنی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہی, انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہی, ملک کے عسکری ادارے پر تنقید کسی صورت برداشت نہیں ہے،ملک اس وقت ایماندار حکمران کے ہاتھوں میں ہی, اور جلد ہی وزیر اعظم عمران خان ملک سے کرپشن کرنے والوں اور کرپشن کا خاتمہ کردینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More