The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملکی مفاد میں قانون کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس ہونا خوش آئند ہے،اعجاز چوہدری … کرپٹ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں مودی دشمن والارول ادا کیا ، ایف اے ٹی ایف کے … مزید

4

کرپٹ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں مودی دشمن والارول ادا کیا ، ایف اے ٹی ایف کے لئے قانون سازی کی مخالفت کرکے پیپلزپارٹی ، ن لیگ کا ملک دشمن چہرہ سامنے آ گیا،ردعمل

بدھ ستمبر
20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ملکی مفاد میںہونے والی قانون کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس ہونا خوش آئند عمل ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے منفی رویے کی مذمت کرتے ہیں، کرپٹ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں مودی دشمن والارول ادا کیا ہے ، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے قانون سازی کی مخالفت کرکے پیپلزپارٹی ، ن لیگ دیگراپوزیشن جماعتوں کا ملک دشمن چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادات کو جبکہ کرپٹ اپوزیشن نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے،انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے دورِحکومت میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا تھا ،( ن) لیگ کی قیادت کو شرم سے ڈوب مرجانا چاہئے ، پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گی ، (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر کرپٹ اپوزیشن کی جماعتوں نے ملک دشمنی کی انتہاء کردی ہے ، کرپشن اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیراہے، فسادی اور بربادی ٹولے کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میںرہنماء اور معروف ٹرانسپورٹر اعظم خان نیازی ، امجد خان نیازی اور عرفان حسن ایڈووکیٹ نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More