The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ملزم عذیر بلوچ انسپکٹر کے قتل کا اعتراف کرچکا، پولیس کا موقف

22

پیر ستمبر
21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں انسپکٹر لالہ حمید رند قتل کیس میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عذیر بلوچ قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔اے ٹی سی کورٹ میں لالہ حمید رند قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملز عذیر بلوچ، رینجرز انسپکٹر شیرافضل، ریاض احمد اور ایم کیو ایم کارکن شیر محمد عرف شیرو عدالت میں پیش ہوئے۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عذیر بلوچ حمید رند کے قتل کا اعتراف اپنے فوجداری 164 کے بیان میں کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ انسپکٹر لالہ حمید رند نے جیل میں مجھ سے بدتمیزی کی تھی۔پولیس نے عدالت مزید بتایا کہ مقتول حمید رند اور اس کے تین دوستوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی لاش ملی ہے۔پولیس نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ملزمان کے خلاف نیو ٹاون تھانے میں قتل کامقدمہ درج ہے جبکہ رینجرز انسپکٹر شیر افضل برطرف ہوچکا ہے جبکہ انسپکٹر ریاض احمد حاضر سروس ہے۔

اس موقع پر ملزمان رینجرز اہلکاروں نے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ ہمارا اس قتل میں کوئی کردار نہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More