The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا 3صحافیوں پر تشدد

4

بدھ ستمبر
16:46

مقبوضہ کشمیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) مقبوضہ کشمیر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران بھارتی فورسز نے 3 صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی اخبار سے منسلک صحافی کامران یوسف نے بتایا کے انہیں اور اردو نیوز وائر کے ساتھ کام کرنے والے آزاد صحافی فیصل بشیر اور ارشاد ریشی کو فرائض کی انجام دہی کے دوران بھارتی فوج کی طرف سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے کیے جانے والے تشدد کے نتیجے میں ان ایک بازو اور دائیں ٹانگ میں چوٹ آئی جبکہ 25 سالہ یوسف فی الحال زخمی حالت میں سری نگر کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کے بعدسے کشمیر میں صحافیوں کو مسلسل دھمکیوں عدالتی سمن اور مار پیٹ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ متعدد صحافیوں کو دہشت گردی کے قوانین کے تحت گرفتار بھی کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More