The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے مزید چار کشمیریوں کو شہید کر دیا … شہریوں کا احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

10

شہریوں کا احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات ستمبر
14:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ نہ رک سکا ، تازہ واقعات میں بھارتی فورسز نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا، دو روز میں شہدا کی تعداد 6 ہو گئی ، واقعہ کے بعدعلاقے میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے سری نگر کے علاقے بٹ مالو میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 45 سالہ خاتون سمیت مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیاگیا۔ غاصب فورسز نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا اور انسانی حقوق اور عالمی بردری سے نوٹس لیتے کی اپیل کی ۔علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے صبح تین بجے آپریشن شروع کیا، سوپور میں زیر حراست شہید کئے جانے والے نوجوان رضوان کے لواحقین کا احتجاج آخری اطلاعات تک جاری رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More