The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مغربی کنارے میں آبادکاروں کے سینکڑوں گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی منظوری

10

منگل ستمبر
10:55

بیت لحم۔ 15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) اسرائیلی حکومت نے جنوبی بیت لحم میں غیرقانونی یہودیآبادکار بستی عفرت میں 980 نئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

نوآبادیات اور مزاحمتی دیوار کے کمیشن کے سینئر عہدیدار حسن بریجیہ نے کہا کہ اسرائیلی وزارت تعمیرات غیر قانونی آبادکار بستی عفرت میں سینکڑوں مکانات تعمیر کرے گی۔بریجیہ نے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ آبادکاری کے منصوبوں کو آہستہ آہستہ نافذ کررہے ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آبادکاروں کے نئے مکانات تعمیر کرنے کے لئے زرعی اراضی کے بڑے حصوں کو شامل کرلیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More